the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے



زمبابوے کے صدر رابرٹ موگابے نے پارلیمان کے افتتاحی اجلاس میں غلط تقریر پڑھ دی۔انھوں نے یہی تقریر 25 اگست کو سٹیٹ آف دی نیشن کے اجلاس میں بھی پڑھی تھی اور اپوزیشن کے اراکین نے ان کی تقریر کے دوران شور شرابہ کیا تھا اور انھیں پڑھنے سے روکنے کی کوشش کی تھی۔رابرٹ موگابے کے ترجمان نے سرکاری اخبار ’ہیرالڈ‘ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ غلطی صدر کے دفتر میں چیزیں گڈ مڈ ہوجانے کی وجہ سے ہوئی۔برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق صدر کی تقریر سے قبل کشیدگی کا ماحول تھا اور سرکاری نشریاتی ادارے نے خلل اندازی کے خوف کو بھانپتے



ہوئے اجلاس کی براہِ راست کارروائی منسوخ کر دی تھی۔جب مسٹر موگابے نے بولنا شروع کیا تو جلد ہی وہاں موجود لوگوں کو پتہ چل گیا کہ انھوں نے یہ سب باتیں پہلے بھی سن رکھی ہیں۔برطانوی نیوز ایجنسی کے مطابق صدر کی تقریر کے دوران ایم ڈی سی کے ارکان خاموش بیٹھے رہے جبکہ حکمران جماعت کے حمایتی وقفے وقفے سے تالیاں بجاتے رہے۔جب صدر موگابے نے یہ تقریر پہلی بار پڑھی تھی تو اپوزیشن کے ارکان نے ملک کے معاشی بحران کے حل کے لیے حکومت کے دس نکاتی منصوبے کے خلاف احتجاجی گیت گائے تھے۔صدارتی ترجمان جارج چرامبا نے کہا غلط تقریر پر انھیں ’بہت زیادہ افسوس‘ ہے۔صدر بعد میں دارالحکومت ہرارے کے ایک ہوٹل میں درست تقریر پڑھیں گے۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.